

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون: بن قاسم پولیس کی اسٹیل مل سے دھات چوری کے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
بن قاسم پولیس نے خفیہ کارروائی کے دوران اسٹیل مل سے لوہا اور تانبا چوری کرنے والے 2 ملزمان رحمان دین اور وسیم کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 245 کلو سے زائد کاپر پلیٹس برآمد کیں۔ ملزمان ٹرک کے خفیہ کیبن میں چوری شدہ سامان چھپا کر لے جا رہے تھے۔ چوری میں استعمال ہونے والا ٹرک بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان چوری شدہ دھاتیں مختلف اسکریپ ڈیلرز اور کباڑیوں کو فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
