کھاریاں(شاہد بیگ سے)
کھاریاں پریس کلب کے مرحوم سینئر نائب صدر لیا قت علی قادری کی اہلیہ محترمہ کے ختم قل شریف میں ممتاز شخصیات کی شرکت ۔
تفصیل کے مطابق کھاریاں پریس کلب کے مرحوم سنئیر نائب صدر لیاقت علی قادری کی اہلیہ محترمہ اور تحصیل رپورٹر ایکسپریس نیوز رضوان لیاقت قادری کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل شریف اور دعائے مغفرت کی محفل مقامی ریسٹورنٹ میں ہوئی ۔ نظامت کے فرائض ممتاز شاعر و صحافی نیئر صدیقی نے سرانجام دیئے۔حافظ محمد اصغرتوحیدی کی تلاوت ِ کلام پاک اور نذرانہئ نعت کے بعد علامہ محمد اصغر تو حیدی ، مرکزی امیر تحر یک تحفظ اسلام انٹرنیشنل کا قائد غازی ثاقب شکیل ، صاحبزادہ سعیدالر شید عباسی کے اظہار خیال کے بعد علامہ حافظ لیا قت علی جلالی نے حاضرین کے ساتھ مرحومہ کے ایصال ثواب کے دعا کی۔
ختم قل کی اس دعایئہ محفل میں سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی گجرات ، چوہدری ضیا ئ محی الدین ، صاحبزادہ ضیاالحسن اشرفی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سب ڈویژن کھاریاں چوہدری محمد فضائل اختر، فرینڈز آف کھاریاں کے چیف آرگنائزر چوہدری ندیم منظور بیگہ ، چوہدری محمد آصف دھوریہ ، پروفیسر ڈاکٹر علامہ نوید اقبال ، راقم شاہد بیگ
کھاریاں پریس کلب کے چیئر مین چوہدری محمد انور چوہا ن اور کلب ممبران کے ساتھ بڑی تعداد میں معززین علاقہ اورصحافی برادری نے بھرپور شرکت کی ۔