چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن سے پاکستان کی از سر نو تعمیر کرنی ہوگی۔ڈاکٹر عبد الرزاق شیخ
ہمارے قائدین نے پاکستان کی بکاء اور سالمیت کے لیے اپنا لہو دیا ہے۔ڈاکٹر عاشق شاہ
پاکستان کو 77 واء یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی ڈویژن ؤ سندھ کابینہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ساؤتھ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ نے خصوصی شرکت کی۔
جبکہ دیگر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ساؤتھ ڈاکٹر راج کمار صاحب،ڈاکٹر عبیداللہ شیخ،ڈاکٹر سکندر علی تنیو،ڈاکٹر جاوید پٹھان،ڈاکٹر عدیل،ڈاکٹر شمس جوکیو،ڈاکٹر فہیم سومرو،ڈاکٹر طارق میمن،ڈاکٹر اندر لعل،ڈاکٹر صدف،ڈاکٹر حناء امداد،ڈاکٹر عبدالکبیر،ڈاکٹر کویتا،ڈاکٹر اسماء،ڈاکٹر روزینہ،سید غوث علی شاہ،سید عرفان شاہ،بلال شیخ اور بہت بڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی۔
شرکہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر وترقی اور استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں اور آج بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر پاکستان محترم آصف علی زرداری صاحب اپنا بھرپور کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں۔
پیپلز ڈاکٹرز فورم کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاشق حسین شاہ نے ہمیں بتایا کہ آج کی اس تقریب کا مقصد ملک دشمن عناصر کو پیغام دینا ہے کہ وہ کچھ بھی کرلے ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور ہمارا دفاع دنیا کی بہترین فوج کے ہاتھوں میں ہے۔
ڈاکٹر عاشق شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب سے خصوصی درخواست کی کہ وہ جلد ازجلد باقی رہ جانے والے کووڈ 19 کنٹریکٹ ڈاکٹرز کے پینڈینگ کیسز پر توجہ دیں اور ان کے مسائل حل کریں۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سالمیت،خودمختاری اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شاندار کیک کاٹ کر آج کا دن منایا گیا۔