جشن آزادی کی سب سے بڑی ریلی لانڈھی میں ہو گی۔
مولانا عمر فاروق قادری و دیگر شخصیات قیادت کرینگی۔ ریلی لانڈھی کی ہر شاہراہ سے گزرے گی۔
ریلی میں 500گاڑیاں، سینکڑوں سبر ہلالی پرچم، ہزاروں افراد وطن سے محبت و جذبے کا اظہار کرینگے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی کی تاریخ میں جشن آزادی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے۔ اس سلسلے میں مولانا عمر فاروق قادری کی مختلف اہم شخصیات سے رابطے جاری ہیں۔ ریلی میں ملک کی نامور شخصیت مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی منیب الرحمٰن، سید عثمان الحسن ایڈوکیٹ سمیت مختلف شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ریلی کا آغاز لانڈھی 36/B روڈ سے ہو گا۔ جہاں سے قیادت مولانا عمر فاروق قادری کرینگے۔ ریلی لانڈھی نمبر 5چراغ ہوٹل، لانڈھی نمبر 6، لانڈھی نمبر 4، لانڈھی نمبر 3-1/2، لانڈھی نمبر 2سے ہوتی ہوئی لانڈھی کی مرکزی شاہراہوں سے ہوتے ہوئے واپس لانڈھی 36بی روڈ پر اختتام پزیر ہو گی۔ ریلی میں 500سے زائد گاڑیاں ہونگی جبکہ سینکڑوں سبز ہلالی پرچم لہرائے جائیں گے۔ ریلی میں شریک ہزاروں افراد جذبہ حب الوطنی کا شاندار مظاہرہ کرینگے۔