

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کیا۔
گزشتہ شب بلال کالونی، تھانہ نیو کراچی، تھانہ شاہراہِ نور جہاں اور تھانہ سرسید کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 ملزمان گرفتار کیے گئے جن میں 6 زخمی ملزمان 1 بلاضرب گرفتار ہوا۔ ملزمان کے قبضے سے پستول 30 بور بمعہ راؤنڈز، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی جبکہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بلال کالونی تھانہ بلال کالونی کی حدود 4K چورنگی سیکٹر 5D نارتھ کراچی کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کریمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان محمد علی ولد مبارک اور نزاکت ولد اللہ دتہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، موبائل فون، نقد رقم اور دو عدد پستول 30 بور بمعہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ملزم نزاکت کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
ایف آئی آر نمبر 469/2022 – دفعہ 381-A – تھانہ عوامی کالونی
ایف آئی آر نمبر 509/2023 – دفعہ 397/34 – تھانہ عوامی کالونی
ایف آئی آر نمبر 776/2023 – دفعات 353/324/186/34 – تھانہ زمان ٹاؤن
ایف آئی آر نمبر 778/2023 – دفعہ 23(1)A – تھانہ زمان ٹاؤن
ملزم محمد علی کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
ایف آئی آر نمبر 932/2022 – دفعہ 23(i)A – تھانہ عزیز بھٹی
ایف آئی آر نمبر 31/2023 – دفعہ 23(i)A – تھانہ لیاقت آباد
ایف آئی آر نمبر 205/2024 – دفعات 392/397/34 – تھانہ رضویہ
ایف آئی آر نمبر 235/2024 – دفعات 392/397/34 – تھانہ لیاقت آباد
ایف آئی آر نمبر 239/2024 – دفعات 353/324/34 – تھانہ لیاقت آباد
ایف آئی آر نمبر 240/2024 – دفعہ 23(i)A – تھانہ لیاقت آباد
تھانہ نیو کراچی
سیکٹر 11 آئی نزد حافظ جی مزار سروس روڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ملزمان ذکراللہ ولد نذر محمد (زخمی) اور امین ولد جمیل
