
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ گلستانِ جوہر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان گلستانِ جوہر اور اطراف کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی تین غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان میں سلیمان ولد بلال، سلیمان ولد احمد اور شہزاد ولد محمد حسن شامل ہیں۔
