
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) کیماڑی اتحاد ٹاؤن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مضرِ صحت گٹکا ماوا اور چھالیہ سے بھری دو گاڑیاں پکڑ لیں۔
گرفتار ملزمان بلوچستان سے کراچی مضرِ صحت گٹکا ماوا اور چھالیہ کی ترسیل میں ملوث ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 500 کلو سے زائد مضرِ صحت گٹکا ماوا اور چھالیہ برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت امیر حمزہ اور عبد الودود کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
