

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے عید سیکیورٹی کے پیشِ نظر کلفٹن میں گلف شاپنگ مال، زیب النساء اسٹریٹ، کوآپریٹو مارکیٹ، زینب مارکیٹ اور مختلف پولیس رپورٹنگ کیمپس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
پولیس چیف نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کے بہتر انتظامات کے لیے بھی ضروری ہدایات دیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ، ایس ایس پی ساؤتھ اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
پولیس چیف نے تاجر برادری کے عہدے داران سے ملاقات کی، جنہوں نے پولیس کے سیکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
کراچی پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع 15 ہیلپ لائن پر دیں۔
