حیدرآباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی قیادت میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ضلع بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، جبکہ اسنیپ چیکنگ اور پولیس پیٹرولنگ کا سلسلہ بھی مؤثر انداز میں جاری ہے*
رمضان المبارک کے پیشِ نظر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضلع حیدرآباد کے اہم چوراہوں، مرکزی شاہراہوں، بازاروں، تجارتی مراکز اور دیگر عوامی مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو ایک محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے
ایس ایس پی حیدرآباد کے احکامات پر ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنی نگرانی میں داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کے عمل کی مؤثر نگرانی کر رہے ہیں۔ اس دوران موٹر سائیکلوں، رکشوں، مسافر وینز، بسوں اور دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں کو تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا جا رہا ہے تاکہ مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر کی بروقت نشاندہی ممکن بنائی جا سکے
ان سیکیورٹی اقدامات، اسنیپ چیکنگ اور مسلسل پیٹرولنگ کا بنیادی مقصد ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی بروقت روک تھام کرنا ہے
حیدرآباد پولیس شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے انجام دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے
