
کراچی:(رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ تیموریہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
مین روڈ بالمقابل ایوانِ شیرین سیکٹر 15/A-5 بفر زون نارتھ ناظم آباد کے قریب ایک ملزم اسلحہ کے زور پر ایک شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین رہا تھا کہ شہری معاذ طاہر ولد طاہر ممتاز کے شور مچانے پر علاقہ پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم نے اپنا نام رمیز ولد پرویز سلیم بتایا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے شہری کا چھینا ہوا موبائل فون (Vivo) اور ایک ہزار روپے نقدی برآمد کرلی گئی، جبکہ ایک عدد پستول بھی برآمد ہوئی۔
ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 138/2026 بجرم دفعہ 392/397 تعزیرات پاکستان اور مقدمہ نمبر 139/2026 بجرم دفعہ 25 آرمز ایکٹ درج کرلیا گیا ہے۔
ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن افسر کے سپرد کردیا گیا ہے۔
