
کراچی: ( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی گلزار ہوزری کے قریب، لیاری ندی کے کنارے سیکٹر 12-D نیو کراچی میں عمل میں لائی گئی، جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان میں عبدالقادر شاہ ولد صوفی عبداللہ شاہ اور زوہیب علی ولد محبوب علی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 44 گرام آئس (منشیات) اور 180 روپے نقد برآمد ہوئے۔
عبدالقادر شاہ کا کریمنل ریکارڈ:
1۔ مقدمہ نمبر 283/2016 بجرم دفعہ 69-B تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا
2۔ مقدمہ نمبر 221/2021 بجرم دفعہ 69-B تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا
3۔ مقدمہ نمبر 1054/2022 بجرم دفعہ 48-i تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا
4۔ مقدمہ نمبر 43/2023 بجرم دفعہ 3/4 تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا
5۔ مقدمہ نمبر 621/2023 بجرم دفعہ 9-i/3-B تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا
6۔ مقدمہ نمبر 421/2024 بجرم دفعہ 9-i/3-B تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا
7۔ مقدمہ نمبر 168/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ یوسف پلازہ
8۔ مقدمہ نمبر 127/2025 بجرم دفعہ 3/4 تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا
زوہیب علی کا کریمنل ریکارڈ:
1۔ مقدمہ نمبر 89/2022 بجرم دفعہ 69-B تھانہ سائٹ سپر ہائی وے
2۔ مقدمہ نمبر 1442/2022 بجرم دفعہ 69-C تھانہ سائٹ سپر ہائی وے
3۔ مقدمہ نمبر 07/2023 بجرم دفعہ 9(a) تھانہ سمن آباد
4۔ مقدمہ نمبر 278/2023 بجرم دفعہ 353/324/34 تھانہ سائٹ سپر ہائی وے
5۔ مقدمہ نمبر 279/2023 بجرم دفعہ 23(i)-A تھانہ سائٹ سپر ہائی وے
6۔ مقدمہ نمبر 86/2025 بجرم دفعہ 381-A تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا
7۔ مقدمہ نمبر 704/2025 بجرم دفعہ 23(i)-A تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا
دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 147/2026 بجرم دفعہ 9(2) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
