
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ سچل پولیس کا وکیل سوسائٹی کے قریب ڈاکو گینگ سے مقابلہ
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فون، موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کی شناخت سیف اللہ ولد امان اللہ (زخمی)، عنیق ولد زاہد اور عفنان ولد ظفر کے ناموں سے ہوئی۔
زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملزمان سچل اور اطراف کے علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھے اور ان پر متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔
مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
