
کھاریاں (شاہد بیگ سے)تھانہ سِٹی لالہ مُوسیٰ پولیس نے شیخ عبداللہ نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا مرکزی ملزم آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا
ذرائع کے مطابق مورخہ 23 جنوری2026 بوقت 6:30بجے صبح گجرات پولیس کو بذریعہ پولیس ہیلپ لائن 15 اطلاع موصول ہوئی کہ محلہ نظام پورہ لالہ موسیٰ میں ایک شخص بذریعہ فائر مضروب ہوا ہے۔اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل احسان ظفر سندھو،ایس ایچ او تھانہ لالہ موسیٰ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔جہاں 24/25 سالہ نوجوان فائرنگ سے مضروب ہو کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جانبحق ہو چکا تھا۔مقتول کی شناخت محمد عبداللہ ولد زولفقار علی قادری قوم شیخ ساکن محلہ قصاباں پریم گلی لالہ موسی کے نام سے ہوئی جو کہ 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور پورے خاندان کا واحد وارث تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق نوجوان کو سینے میں گولیاں مار کر انتہائی بےدردی سے قتل کیا گیا تھا۔پولیس نے فوری طور پر نعش کو ہسپتال منتقل کیا۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں فوری مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ جائے وقوعہ سے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی،کرائم سین یونٹ نے شواہد اکھٹے کرکےاس کو محفوظ کیا ۔جائے وقوعہ سے CCTV فوٹیجز بھی حاصل کر لیں گئیں ۔اس سفاکانہ اور دلخراش واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوگجرات رانا عمرفاروق نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کےلیے ٹاسک دے دیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود,شبیر حسین سب انسپکٹر اوردیگر پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل کی لرزہ خیز واردات کرنے والا سفاک قاتل گرفتار کرلیا۔جس سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پسٹل 30بور بھی برآمد کرلیا گیا۔ملزم کی شناخت ذیشان عرف شانی ولد افتخار احمد قوم بٹ ساکن محلہ نظام پورہ کے نام سے ہوئی۔
قاتل نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اسکے مقتول محمد عبداللہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔دونوں رینٹ اے کار کا کام کرتے تھے۔
وقوعہ سے چند روز قبل مقتول سے گاڑیوں کی بکنگ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔اسی رنج کی بنا پر ملزم نے معصوم شہری کے قتل کا منصوبہ بنایا اور مورخہ 23 فروری 2026 کو بوقت صبح اسے گھرسے بلایا۔اور محلہ نظام پورہ میں واقع سنی رینٹ اے کار پر لے جا کر مقتول عبداللہ کو پسٹل 30 بور سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ قتل کی اس لرزہ خیز واردات کی مزید تفتیش جاری ہے اور واردات میں ملوث دیگر تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
کسی بھی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔قتل کے واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ڈی پی او گجرات
