




ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کا بھٹائی نگر اور نسم نگر کے اطراف میں امن و امان کو مزید یقینی بنانے کے لیے 15بھٹائی نگر کا قیام سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایت پر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں بھٹائی نگر اور نسیم نگر کے ملحقہ علاقوں میں پولیس پیٹرولنگ اور چیکنگ کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے “مددگار 15 بھٹائی نگر” کا نیا دفتر علمدار چوک پر قائم کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد علاقے میں جرائم کی روک تھام، عوام کو فوری مدد کی فراہمی اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ ایس ایس پی حیدرآباد نے اس نئے یونٹ کے لیے اے ایس آئی لطیف کو انچارج مقرر کیا ہے جبکہ مناسب اور تربیت یافتہ عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ عوام کو بروقت اور مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا ہے کہ 15 بھٹائی نگر کا قیام سے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
*
