
کراچی:( محمد حسین سومرو) گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 17 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 02 ملزمان ہلاک 15 زخمی ڈاکوؤں سمیت 31 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 22 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 09 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 698 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم اور پولیس مقابلوں کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 14 کلو 494 گرام چرس، 07 کلو 849 گرام آئس/کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 98 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 39 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی۔
کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔
