نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر میں فائرنگ کا تبادلہ

کراچی:( محمد حسین سومرو) سیکٹر 6B صدیق آباد قبرستان کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ، ایک ملزم ہلاک جبکہ ساتھی فرار۔
دورانِ پیٹرولنگ مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، تاہم ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
ہلاک ملزم کے قبضے سے 9MM پستول بمعہ راؤنڈز، موبائل فون، پرس اور بلا نمبری موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی، جبکہ جائے وقوعہ سے چلیدہ خول بھی تحویل میں لے لیے گئے۔
لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *