
کراچی 🙁 محمد حسین سومرو) تھانہ ڈیفنس کی حدود قیوم آباد سیکٹر A، B اور C میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کی نگرانی ایس پی کلفٹن اور ایس ڈی پی او ڈیفنس نے کی، جبکہ تھانہ ڈیفنس اور گزری کے ایس ایچ اوز نے نفری کے ہمراہ حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستے سیل کرکے ہوٹلز، دکانوں اور گھروں کی تلاشی لی گئی، جبکہ 70 سے زائد افراد کو تلاش ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا۔
کارروائی کے دوران 3 مشتبہ افراد کو دفعہ 54 کے تحت حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یہ آپریشن جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔
