
کراچی: ( محمد حسین سومرو) نارتھ کراچی سیکٹر 5B/3، 4 اسٹار لان کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت بابر ولد عبدالجبار کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین، نقد رقم اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزم کا کریمنل ریکارڈ اور دیگر تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
