ایس ایس پی ملیر کا شرافی گوٹھ کی حدود میں شارع فیصل برج اور مختلف پوائنٹس کا دورہ

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں شارع فیصل برج اور مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات، نفری کی تعیناتی اور جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ایس ایچ او شرافی گوٹھ سے بریفنگ بھی لی گئی۔
ایس ایس پی ملیر نے سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے، اسٹریٹ کرائمز کے سدباب اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *