تھانہ شارعِ فیصل کی حدود میں پیشہ ور ملزمان اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ شارعِ فیصل پولیس کا ناتھا خان پل کے قریب ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کی جانب سے رکنے کے اشارے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد ارشد ولد عبد الستار کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی۔
زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *