بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
سدا بہار MNA چوہدری احسان الحق باجوہ
![]() |
چوہدری احسان الحق باجوہ |
صدر مسلم لیگ ن مڈل ایسٹ کا کہناہے کہ 9 مئى محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لئے ریاست پر حملہ کر دینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کر دینے والا دن ہے۔ ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے کے عظیم اہل خانہ، محب وطن عوام ہیں، دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلکتے وہ کردار ہیں جن کے دل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد ہے، نہ آنکھ میں قومی یادگاروں، ریاستی اداروں، آئین، قانون کے لئے کوئی عزت و شرافت ہے۔ ایک سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔ ہے ارضِ پاک، عظیم شہداء، اُن کے ورثا اور قوم سے ، 9 مئی پھر کبھی نہیں۔ ہمیں آگے بڑھنا ہے اور ترقی کی منازل طے کرنی ہیں، اپنی آنے والی نسلوں کو ایک روشن مستقبل دینا ہے۔*