







حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 10 ملزمان گرفتار, چرس، شراب کی بوتلیں، سرقہ شدہ موٹر سائیکل و سامان، مین پوری اور اسلحہ برآمد*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات کے مطابق حیدرآباد پولیس کا منشیات سپلائرز و ڈیلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کا سلسلہ جاری
*تھانہ ٹنڈو یوسف*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر محمد انور خانزادہ کی بمعہ اسٹاف کارروائیاں
ٹنڈو یوسف پولیس نے دو کارروائیوں کے دوران منشیات سپلائر مظہر عرف مظو جتوئی کو 1 کلو 50 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 48/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ اور ملزم محمد حلیم پٹھان کو 545 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 49/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (B) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کرلیے
*تھانہ مارکیٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر منیر احمد عباسی کی بمعہ اسٹاف کارروائیاں
مارکیٹ پولیس نے دوران پیٹرولنگ دو الگ الگ کارروائیوں میں منشیات سپلائر صابر شاہ عرف شاہنواز 14 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی 10 عدد شراب کی بوتلیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 109/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس اور ملزم صلاح الدین پٹھان کو 14 عدد شراب کی بوتلوں سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 110/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت علیحدہ درج کرلیا
*تھانہ پھلیلی*
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب اوڈھو کی بمعہ اسٹاف کارروائی
پھلیلی پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر قیصر بنگش کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 11 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 80/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ بی سیکشن*
ایس ایچ او انسپیکٹر نیاز احمد پنہور کی بمعہ اسٹاف کارروائیاں
بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کرائم نمبر 94/2026 زیر دفعہ 381 تعزیرات پاکستان میں ملوث ملزم محمد اسد یوسفزئی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے مذکورہ مقدمے میں سرقہ شدہ سامان برآمد کرلیا
دوسری کارروائی میں مقدمہ کرائم نمبر 93/2026 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان میں نامزد ملزم وقاص عرف کرنل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے مذکورہ مقدمے میں سرقہ شدہ موٹر سائیکل ہنڈا 125 نمبر HBL-4412 اور 1 غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 95/2026 زیر دفعہ 24A سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ سخی پیر*
ایس ایچ او انسپیکٹر جاوید احمد جلبانی کی بمعہ اسٹاف کارروائی
سخی پیر پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر محمد شفیع بھٹی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1 کلو 454 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ کرائم نمبر 49/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*چیک پوسٹ ائیرپورٹ*
انچارج سب انسپیکٹر عارف کی بمعہ اسٹاف کارروائی
ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کرائم نمبر 178/2026 زیر دفعہ 380,381,34 تعزیرات پاکستان میں مطلوب ملزمان بنام محمد علی مغل اور محمد ارسلان پٹھان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے مذکورہ مقدمے میں سرقہ شدہ انورٹر برآمد کرلیا
