


حیدرآبا ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے آج سی ڈی ایف ہسپتال حیدرآباد میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کیا – اس موقع پر بل گیٹس فاونڈیشن کے نمائندے مائیکل گیلووے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے انسداد پولیو مہم حیدرآباد کا جائزہ بھی لیا۔
عالمی مبصر مائیکل گیلووے نے حیدرآباد میں پولیو مہم کے متعلق تشکیل کردہ منصوبہ بندی اور تیاریوں کو سراہا، اور انہوں نے انکاری، غیر حاضر اور مسڈ کیسز کی رپورٹنگ کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے متعلقہ حکام کو پانچ سال تک کی عمر کے بچو ںکو ہر صورت میں انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلانے اورغیر موجود اور انکاری کیسز پربھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایات کیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کے لیے حیدرآباد میں بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں اور انسداد پولیو مہم کی موثر عملدرآمد کے لیے فیلڈ ٹیموں کو مزید متحرک کرنے کی ضرورت پر زوردیا جارہاہے۔
