
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون، تھانہ شارعِ فیصل پولیس کا بلاک 19، سلطان مسجد کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت نصیر کے نام سے ہوئی، اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
