ٹنڈوالہ یار (نمائنده خصوصی) دی سیوی اسکول کی جانب سے سالانہ رزلٹ اناؤس اور پوزیشن ہولڈر بچوں میں کیش انعامات اور شیلڈ تقسیم
کرنے کے لئے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ہونے والی تقریب میں ٹنڈوالہ یار کے ماہر تعلیم نصیر الدین قائم خانی، اسکول کے ڈائریکٹر خرم الیاس قائم خانی، سماجی رہنما عثمان یوسف قائم خانی، اینڈیور کالج کے ڈائریکٹر اعجاز باجوہ، الخدمت ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر محمد یونس قائم خانی نے ہونے والی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی والدین اور اساتذہ کو چاہیئے کہ بچوں کو تعلیم کے میدان میں جن بچوں نے پوزیشن لی ہے ان کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے اور ان بچوں کی بھی حوصلہ افزائی لازمی جو بچے اس دفعہ پوزیشن حاصل نہیں کر سکے ہیں وہ انشاء اللہ آگے چل کر اچھی پوزیشن لئے گئے تاکہ آگے چل کر یہ بچے بھی اپنے ملک کو قوم کا نام روشن کر سکے اس کے علاؤہ والدین اور اساتذہ کو چاہیئے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہتر تربیت لازمی ہے بچوں کی بہتر تربیت نہیں ہو گی تو ہمارے بچے ایم اے کرلیں یہ کتنی بھی تعلیم حاصل کر لیں پر اس تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہے کہ ہمارے بچوں میں بہتر تربیت ہی نہ ہو تو تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے ہونے والی تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والوں بچوں میں تعلیمی اسناد کیش رقم اور شلیڈ کے تحائف پیش کئے گئے ہونے والی تقریب میں میں بچوں کی جانب سے ٹبلیوز پیش کر کے خوب داد وصول کی اسکول کے شاگرد سمیت والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ تقریب کے اختتام پر توکل پیرنٹرز کے اونر عاطف معین قائم خانی نے ایجوکیشن کے حوالے سے بہترین خدمات سرانجام دینے پر ماہر تعلیم نصیر الدین قائم خانی، دی سیوی اسکول کے ڈائریکٹر خرم الیاس قائم خانی، اینڈیور کالج کے ڈائریکٹر اعجاز باجوہ، صہیب فاروق قائم خانی اور سر عبدالمالک بلوچ کو شیلڈ پیش کیں۔