کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود سیکٹر 4 نزد پیر بچت بازار کے پاس فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ دورانِ منتقلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ناصر ولد پرویز، عمر تقریباً 40 سال کے نام سے ہوئی ہے۔
متوفی کا تعلق اسلام آباد سے تھا اور وہ تقریباً ڈیڑھ سال قبل کراچی آکر دودھ کے کاروبار سے منسلک تھا۔
متوفی کے قبضے سے 10 لاکھ ایک ہزار روپے نقد رقم، موبائل فون اور پرس محفوظ حالت میں برآمد ہوا ہے کوئی چیز چھینی نہیں گئی۔
واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ پولیس ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
