
سچل پولیس نے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) خبر کے مطابق ، سچل پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر سر سید چوک کے قریب کارروائی کی۔
ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
دوطرفہ فائرنگ سچل پولیس نے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
برآمدہ موٹر سائیکل گزشتہ روز پنجاب بس اڈا، اسکیم 33 کے قریب اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔
واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 632/2026 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ سچل میں درج ہے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
گرفتار ملزم کا سابقہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
