
ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی کا بڑا ایکشن، 19 پولیس اہلکار معطل
کراچی: ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ضلع کیماڑی کے پولیس افسران غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے
کراچی: اینٹی کرپشن اور اینٹی اسمگلنگ ڈرائیو کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی
کراچی: معطل اہلکاروں کے خلاف فوری تحقیقات کا آغاز، سسپنشن کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی: مختلف تھانوں کے اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل
کراچی: اہلکاروں کو گارڈن ہیڈکوارٹر (سسپنڈڈ مین کمپنی) منتقل کر دیا گیا
کراچی: معطل اہلکار روزانہ رول کال اور پریڈ کے پابند ہوں گے
کراچی: تحقیقات مکمل ہونے تک تنخواہیں قواعد کے مطابق جاری رہیں گی
کراچی: نوٹیفکیشن ڈی آئی جی ساؤتھ زون سید اسد رضا کے دستخط سے جاری
کراچی: متعلقہ افسران کو فوری عملدرآمد اور رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
