
خواجہ اجمیر نگریپولیس اور جرائم پیشہ افراد میں فائرنگ کا تبادلہ
کراچی 🙁 رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود، اندرون روڈ سیکٹر 3، نزد دربار اسحاقیہ نارتھ کراچی کے قریب اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ پولیس کا فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت مظہر ولد قمر دین کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دیگر گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کا کریمنل ریکارڈ اور دیگر تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
