
پولیس نے غیر ملکی گٹکا ماوا سپلائرز کو گرفتار کر لیا
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 25 پیکٹ غیر ملکی گٹکا ماوا (عاداب) برآمد ہوا۔
سپلائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی قبضۂ پولیس میں لے لی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ تفتیش جاری ہے۔
ملزمان میں سلمان شاہ ولد امین اور محمد عباس ولد بخت علی خان شامل ہیں۔
