
اورنگی ٹاؤن پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ اورنگی ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 12/13 میں مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے 250 پڑیاں گٹکا ماوا (16 کلو سے زائد) اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں میسن ولد علی، عمیر ولد رفیق، محمد فیضان ولد عبدالجبار، محمد حسنین ولد حسنین احمد اور محمد جان ولد گل جان شامل ہیں۔
