
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے تھانہ سپر مارکیٹ کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
لیاقت آباد کے علاقے چونا ڈپو ندی کنارے مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش پر ملزمان نے مزاحمت کی، جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان گرفتار جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
گرفتار ملزمان عمران عرف بنگالی ولد جہانگیر اور صدام حسین ولد شاہ جہاں ہیں۔ ان کے قبضے سے 30 بور کے دو پستول بمعہ راؤنڈز، نقدی اور مسروقہ موٹرسائیکل (نمبر KFQ-6485) برآمد ہوئی، جو تھانہ ٹیپو سلطان کی حدود سے چوری شدہ ہے۔
ملزمان عادی اور ریکارڈ یافتہ ہیں اور مختلف سنگین مقدمات میں ملوث رہے ہیں۔ ان کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ میں مقدمات نمبر 266/2026، 267/2026 اور 268/2026 درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
