


رپورٹ محمد حسین پرمار
سندھ پولیس میں کھیلوں کے فروغ اور ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ/پیٹرن اِن چیف سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ، جناب جاوید عالم اوڈھو، پی ایس پی کی ہدایات اور چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ/ڈی آئی جی پی ٹریفک کراچی، جناب سید پیر محمد شاہ کی نگرانی میں عملی اقدامات جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کی سلیکشن کمیٹی باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ریکروٹ ٹریننگ سینٹر (RTC) خیرپور پہنچ گئی ہے، جہاں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ دورہ صرف کھلاڑیوں کے انتخاب (سلیکشن) کے مقصد کے لیے ہے۔
ان ٹرائلز میں جوڈو، کراٹے، باکسنگ، ایتھلیٹکس، ریسلنگ، فٹبال، ہاکی سمیت دیگر کھیل شامل ہیں۔ اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد سندھ پولیس کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی، ان کی پیشہ ورانہ تربیت اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
اس پروگرام کے تحت منتخب کھلاڑیوں کو جدید کوچنگ اور معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ مستقبل میں سندھ پولیس اور ملک کے لیے اعزاز کا باعث بن سکیں۔
سندھ پولیس کی اعلیٰ قیادت کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان
سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ
