
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان فراض الدین ولد قمر الدین اور محمد شفیق ولد محمد حافظ کے قبضے سے 46 گرام آئس، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔
ملزم فراض الدین عادی جرائم پیشہ ہے اور پہلے بھی مختلف مقدمات میں جیل جا چکا ہے، جن میں قتل اور چوری کے مقدمات شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
