حیدرآباد(بیورو رپورٹ) پاکستان محکمہ ڈاک سے سبکدوش ہونے والے ساتھیوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ایک عشائیہ دیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی پی ایم جی نادرن سندھ سرکل حیدرآباد نسیم اقبال نے کی جبکہ اپنی نوکری سے سبکدوش ہونے والوں میں صغیر احمد عباسی اللّہ بچایو سولنگی لیاقت علی خان احمد علی اور محمد یونس آرائیں شامل تھےجبکہ دیگر مہمانان گرامی اے،ڈی اے ایف پریم چند ایپکو یونین حیدرآباد سرکل کے مرکزی چیئرمین راجہ عاصم عبید سرکل صدر ندیم اختر ارائین سرکل جنرل سکریٹری شکیل احمد انصاری سرکل پریس سیکریٹری ابرار احمد شیخ اور انکے علاوہ دیگر مہمانان اےایس راجہ اشرف عزیز طارق فاطق خان محمدقسام، اور ببر شامل تھےشبیر احمد سومرو اور عارف سہتو اپنی گھریلو مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تقریب کے ابتداء میں ریٹائرڈ اسٹاف کو پھولوں کی مالائیں ہار پہنانے گئے اور سندھی ٹوپی اور گفٹ پیش کئے گئے
