
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کی خدمات کے اعتراف اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے نائب صدر اور حیدرآباد پریس کلب کے صدر سینئیر صحافی جنید خانزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیکا قوانین کے تحت صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے اس کے باوجود صحافی برادری آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کی خاطر جدوجہد جاری رکھے گی جنید خانزادہ نے کہاکہ سوشل میڈیا پر جعلی اتائ صحافیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جبکہ عامل اور اتائ صحافیوں میں واضح فرق ہے ان کا کہنا تھاکہ ہم صحافت کی آڑ میں اتائ صحافیوں کو اپنی صفوں میں ہرگز کھڑا ہونے نہیں دیں گے انہوں نے صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے شہادت پانے والے صحافیوں کے بلند درجات کے لئیے خصوصی دعا کروائی ایچ یو جے کے صدر حامد شیخ اور جنرل سیکریٹری علی حمزہ زیدی نے بھی اپنے خطاب میں صحافیوں کے مسائل حل کروانے اورحقوق کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا دریں اثنا ایچ یو جے کے تحت حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر نائب صدر فیض کھوسو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحافت کے حوالے سے پاکستان دنیا کے خطرناک ممالک میں شامل ہے حق و سچ کی پاداش میں کئ صحافی جام شہادت نوش کرچکے اس کے باوجود صحافیوں کو حق و سچ کا ساتھ دینے سے روکا جا نہیں سکتا فیض کھوسو نے کہاکہ جہموری دور میں پیکا قوانین کا اطلاق اور صحافیوں کو گرفتار کرکے انہیں ہراساں کرنا افسوسناک عمل ہے ایسا تو آمریت کے دور میں بھی نہیں ہوتا جو آج جمہوریت میں ہوتا دکھائ دے رہا ہے فیض کھوسو نے کہاکہ صحافیوں کے حقوق کی آواز اٹھاتے رہیں گے کوئ ظلم و جبر ہمیں صحافیوں کے حقوق پر آواز اٹھانے اور ان کی فلاح و بہبود سے روک نہیں سکتا اس موقع پر احتجاج کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر تھام رکھے تھے جن پر صحافیوں کے حقوق اور پیکا قوانین کے خاتمہ کے نعرے درج تھے شمع روشن کرنے دعائیہ تقریب اور احتجاجی مظاہرہ میں ایچ یو جے کے صدر حامد میاں شیخ جنرل سیکریٹری علی حمزہ زیدی جوائنٹ سیکرٹری فیروز ببر خازن دانش نفیس پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری فہیم ببر خازن اکرم شاہد صحافیوں محمد حسین خان آفتاب میمن عبداللہ شیخ ریاست علی ناغڑ سردار شیخ علی واحد شاہ اخلاق احمد عبد الخالق یاسین حمید شیراز بھٹی مجاہد عزیز وقاص آرائیں امتیاز آرائیں ارشد انصاری ارشد جبار محمد حسن وارث عظیم عمران مشتاق قسیم قریشی محمد وسیم سید نور عالم شاہ محمد عمران آصف بندھانی عاشق علی شہروز حسنین علی واحد جمیل پٹھان شکیل پٹھان مانی پٹھان محمد نسیم سمیت کیمرہ مینز اور فوٹو گرافرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی
