
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون: تھانہ گلستانِ جوہر پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار۔
گلستانِ جوہر میں کارروائی کے دوران ملزم عدنان ولد عبد الرحیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔
ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ اور مزید تفتیش جاری ہے۔
