
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون انویسٹیگیشن ونگ ملیر کی مختلف کارروائیاں، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر کی ہدایات پر مطلوب اور مفرور ملزمان گرفتار۔
تھانہ ابراہیم حیدری، شرافی گوٹھ، شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر سٹی کی تفتیشی ٹیموں نے ڈکیتی، دھمکیاں، فراڈ، چیک ڈس آنر اور گٹکا ماوا ایکٹ سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب و مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد علی، سعیدالسلام، عبدالقادر، ایاز، عادل، امتیاز حسین، انیس عرف ملا اور وقار احمد شامل ہیں۔ ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
