
کراچی:( محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کی قیادت میں تھانہ عوامی کالونی کورنگی نمبر 4 سے افواجِ پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی، جس میں پولیس افسران، جوانوں، تاجر برادری، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے پاک فوج، پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔
ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے دشمن کو بھرپور جواب دے کر قومی طاقت اور اتحاد کا ثبوت دیا ہے۔ آخر میں ملکی سلامتی اور شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
