
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی، تعلیمی اداروں کے طلبہ کو آئس سپلائی کرنے والا IR میں درج ملزم گرفتار
بوٹ بیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کو سروس روڈ، کوثر مسجد کے قریب، شیرین جناح کالونی بلاک-01، کلفٹن کراچی سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کی شناخت نعمان بلوچ ولد یعقوب بلوچ کے نام سے ہوئی۔
تلاشی کے دوران ملزم سے 240 گرام آئس برآمد ہوئی۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔ ملزم کا نام IR میں بھی درج ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 304/2026 انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت تھانہ بوٹ بیسن میں درج کر لیا گیا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
