سرجانی پولیس چوکی خدا کی بستی کے قریب مسلح ڈاکوؤں سے پولیس کا مقابلہ

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو)ویسٹ، تھانہ سرجانی (چوکی خدا کی بستی) پولیس کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ۔ ملزمان سرجانی ٹاؤن عبداللّٰہ موڑ کے قریب شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔
پولیس مقابلے کے بعد مشتعل عوام نے ملزم پر تشدد کی کوشش کی، جس پر مزید نفری طلب کر کے ملزم کو تحویل میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمی ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد ہوئی۔ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *