ایس آئی یو/سی آئی اے کی ڈاکس میں کارروائی، آن لائن منشیات فروش گرفتار

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) سی آئی اے نے ڈاکس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت طلحہ محمد ولد زبیر محمد کے نام سے ہوئی۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 380 گرام آئس برآمد کی گئی۔
ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی SIU/سی آئی اے کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *