
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ویسٹ زون گلشنِ ضیاء میں پاکستان بازار پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 زخمی اور ایک بلا ضرب ملزم گرفتار جبکہ ایک ساتھی فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت علی اکرم، دانیال اور احتشام کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول، ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
