
کراچی:( رپورٹ محمد حسین) ایسٹ زون: جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع پر جہانگیر روڈ نمبر 2 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس اور نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد ساجد اور محمد عبداللہ شامل ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
