ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی ہدایت پر حالیہ شدید گرمی کے پیشِ نظر شہریوں اور مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے
اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹریفک سٹی داؤد رحمان، ڈی ایس پی رورل فاروق بھٹو اور ڈی ایس پی لطیف آباد مقصود آرائیں نے اپنے اپنے علاقوں میں سیکشن آفیسرز اور ٹریفک اسٹاف کے ذریعے شہریوں، موٹر سائیکل سواروں، ڈرائیورز اور راہگیروں میں ٹھنڈا پانی اور شربت تقسیم پلایا گیا۔
اس موقع پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شدید گرمی کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور زیادہ سے زیادہ پانی کے استعمال کی تلقین بھی کی۔
شہریوں نے ایس ایس پی حیدرآباد کے اس مثبت اور عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے اسے موجودہ موسمی صورتحال میں ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔
