


کھاریاں پریس کلب کا ماہانہ اجلاس، تنظیمی امور اور آئینی سفارشات پر غور
کھاریاں (شاہد بیگ سے ) کھاریاں پریس کلب کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر سید تنویر نقوی منعقد ہوا جبکہ اجلاس کی کارروائی جنرل سیکریٹری آفتاب احمد نذر نے پیش کی۔ اجلاس میں پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں ممبران کی فہرست، آئینی کمیٹی کی سفارشات، تنظیمی امور اور عیدالاضحیٰ کے بعد سیر و تفریح کے پروگرام سمیت مختلف معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء نے پریس کلب کی فعالیت، صحافیوں کے باہمی روابط اور ادارے کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں۔
اس موقع پر جنرل سیکریٹری آفتاب احمد نذر نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کرتے ہوئے آئندہ لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس کے اختتام پر مختلف امور پر متفقہ فیصلے کیے گئے جبکہ عیدالاضحیٰ کے بعد تفریحی پروگرام کے انعقاد پر بھی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں صدر سید تنویر نقوی، جنرل سیکریٹری آفتاب احمد نذر، چیئرمین اعجاز مرزا، گل بخشالوی، انعام مرزا، شیخ زمان احسن، ملک علی ظفر، عزیز گوندل، سلیمان بٹ، حاجی عبدالرؤف، اختر وزیر، میاں محمد صفدر، محمد یعقوب، عمر بھٹی، ملک ثاقب، جبار ساگر، شاہد بیگ، تسکین امجد، خضر خیام، جاوید وڑائچ، حافظ عمران خلجی، میاں ندیم، راجہ اسلم سلطانی، اعجاز نقوی اور محمد آصف سمیت میاں سلیم یوسف ۔رضوان لیاقت قادری ۔دیگر ممبران شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سید تنویر نقوی نے کہا کہ یکم جون تک جن ممبران کے پاس رجسٹرڈ ادارے نہیں ہوں گے، ان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے وقار اور صحافتی معیار کو برقرار رکھنے کیلئے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے۔
