حیدرآباد پولیس کی منشیات و سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں, 9 ملزمان گرفتار، چرس، شرب، مین پوری، گٹکے و خام مال برآمد*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو کے احکامات اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری
*تھانہ سخی پیر*
ایس ایچ او انسپیکٹر جاوید احمد جلبانی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا سپلائر بنام سفیان راجپوت کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 20 پیکٹ تقریباً 2200 عدد ساشے گٹکے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 75/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ٹنڈو جام*
ایس ایچ او انسپیکٹر عبدالمالک ابڑو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر عطا اللہ نظامانی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 110/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ ہوسڑی*
ایس ایچ او انسپیکٹر لیاقت علی کنمبھر بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر ورن عرف پپو میگواڑ، اور عبدالقیوم انڑ کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کا ساتھی سنیل میگواڑ موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار و فرار ملزمان کے قبضے سے 26 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 197/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ فورٹ*
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ہاشم بروہی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری سپلائر عدنان قریشی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 50 عدد تیار شدہ مین پوری اور 10 کلو خام مال مین پوری برآمد ہونے اور فرار ملزم شاکر قریشی کی 50 عدد مین پوری اور سپلائی کیلئے استعمال ہونے والی موٹر سائیکل پولیس تحویل میں لیکر گرفتار و ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 63/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ سٹی*
ایس ایچ او سب انسپیکٹر شوکت علی ملوخانی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری و گٹکا فروش بنام محمد اکرم تھیبو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 400 عدد گٹکے کے ساشے برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 89/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*تھانہ مکی شاہ*
ایس ایچ او انسپیکٹر شہزاد قاضی بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بنام یار محمد عرف یارو کالیا کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 552 گرام چرس برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 87/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (B) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*چیک پوسٹ ائیرپورٹ*
انچارج انسپیکٹر مالک جاوید اقبال بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشان رضوی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 6 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 253/2026 زیر دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا
*چیک پوسٹ سیری*
انچارج سب انسپیکٹر فرحان علی برڑو بمہ اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے مین پوری فروش اصغر علی سہتو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 35 عدد مین پوری برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف کرائم نمبر 199/2026 زیر دفعہ 8 گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
