
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ ڈاکس پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ مچھر کالونی کے صدام چوک سے ملزم عبدالعزیز ولد منصور کو گرفتار کرکے 495 پڑیاں مضرِ صحت گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 475/26 امتناعِ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری کارروائی میں تھانہ مدینہ کالونی پولیس نے جوا سٹہ آرگنائز کرنے میں ملوث آئی آر لسٹڈ ملزم رشید عرف کالا کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد ہوئی۔ ملزم اس سے قبل بھی 14 مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔