
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر تھانہ اورنگی ٹاؤن کی حدود گبول کالونی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن سے قبل داخلی و خارجی راستے بند کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی، جبکہ بائیومیٹرک ڈیوائس کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
ایس ڈی پی او اورنگی ٹاؤن کی نگرانی میں ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے آپریشن میں حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔