
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ پاپوش نگر کی حدود بنگش کالونی، پاپوش نگر قبرستان کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت زیشان عرف کالا شانی ولد محمد عتیق کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔